06:22 , 17 مئی 2026
Watch Live

انمول عرف پنکی کا لاہور میں رہائش کا انکشاف، کرائے کے گھر کی تفصیلات سامنے آگئیں

انمول عرف پنکی

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے بارے میں لاہور میں رہائش سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق لاہور میں واقع اس کا کرائے کا گھر ایک 300 روپے والے اسٹام پیپر پر 11 ماہ کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کرایہ نامہ طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کیا گیا تھا، جبکہ گھر کا ماہانہ کرایہ 45 ہزار روپے اور 90 ہزار روپے ایڈوانس طے کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے وقت اس کے والدین بھی اسی گھر میں موجود تھے۔

انمول عرف پنکی نیٹ ورک کیس، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

گرفتاری کے بعد سے مذکورہ رہائش گاہ کو بند کر دیا گیا ہے اور گھر پر تالے لگے ہوئے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق حکام اس نیٹ ورک اور مالی معاملات کی مزید چھان بین کر رہے ہیں تاکہ مکمل رابطوں کا پتہ چلایا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش مختلف زاویوں سے جاری ہے اور مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION